کورونا کی وجہ سے یورپی موسم گرما ہوا ختم https://urdu.aawsat.com/home/article/2454711/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE%DB%8C-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%85-%DA%AF%D8%B1%D9%85%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%AE%D8%AA%D9%85
اسپین نے ان خطوں میں احتیاطی تدابیر سخت کردی ہے جہاں متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے (رائٹرز)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
کورونا کی وجہ سے یورپی موسم گرما ہوا ختم
اسپین نے ان خطوں میں احتیاطی تدابیر سخت کردی ہے جہاں متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے (رائٹرز)
کرونا کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے یورپ میں موسم گرما کی سیاحت کی تحریک کو ایک دھچکا لگا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ نئے کیسوں کی وجہ سے حکومتوں کو نقل وحرکت پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
برطانوی حکومت نے فرانس، نیدرلینڈز اور مالٹا سے آنے والے مسافرین پر 14 دن کی تنہائی کی پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سےگرمیوں کی تعطیلات گزارنے کے سیکڑوں ہزاروں مسافروں کے منصوبوں میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے اور جرمنی نے کینری جزیرے کو چھوڑ کر ہسپانوی علاقوں کو بھی خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں درجہ بند کیا ہے جبکہ ہزاروں البانی باشندے یونان کی سرحدوں پر پھنسے ہوئے ہیں جہاں "کوویڈ -19" کا پتہ لگانے کے ٹیسٹ کے لئے منفی نتیجہ فراہم کرنے کے مقصد سے آج ایک لازمی طریقۂ کار اختیار کیا جارہا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)