ایران سے متعلق اجلاس منعقد کرنے کے لئے امریکہ اور روس کے مابین رابطے

ایران سے متعلق اجلاس منعقد کرنے کے لئے امریکہ اور روس کے مابین رابطے

پیر, 17 August, 2020 - 12:45
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرسو روز نیو جرسی کے گولف ریسارٹ میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف اور ان کے امریکی ہم منصب مائک پومپیو نے اقوام متحدہ میں آن لائن سمٹ کے انعقاد کے بارے میں روسی تجویز پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور اس سمٹ میں سلامتی کونسل کے اندر ایرانی اسلحے کی پابندی میں توسیع کے ایک امریکی منصوبے کی ناکامی کے بعد ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کے لئے "سنیپ بیک" کے طریقہ کار کو استعمال نہ کرتے ہوئے ایرانی مسئلے سے نمٹنے کے سلسلہ میں بات چیت ہوگی۔
 
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں وزراء نے سب کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خلیجی خطے میں قابل اعتماد سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ایرانی معاملے پر اجلاس منعقد کرنے کے لئے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی تجویز پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

یہ فون اس دن کی صبح ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب کی جانب سے "5 + 1" گروپ اور ایران کے لئے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔(۔۔۔)


پیر 27 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 17 اگست 2020ء شماره نمبر [15238]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا