کورونا کے دوسرے مرحلہ سے عرب ممالک پریشان ہیں

ایک رضاکار خاتون کو اس بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے والد بارسلونا کے باہر ویلا فرانس میں کرونا کا ٹیسٹ کرا رہے ہیں (اے پی)
ایک رضاکار خاتون کو اس بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے والد بارسلونا کے باہر ویلا فرانس میں کرونا کا ٹیسٹ کرا رہے ہیں (اے پی)
TT

کرونا وبا کے دوسرے مرحلہ کی علامتوں کی وجہ سے متعدد عرب ممالک تشویش میں ہیں کیونکہ مراکش، اردن اور تیونس میں کمی کے بعد کیسوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عراق میں کیس کی سطح بہت بلند ہے۔

اس وباء پر قابو پانے کے لئے حکام حفاظتی اقدامات ایک بار پھر لگارہے ہیں اور الرمثا خطے کو الگ تھلگ کرنے کے اردنی فیصلہ کو آج نافذ کیا جائے گا جبکہ مراکشی حکام نے مراکش شہر میں محلوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور جہاں تک تیونس کی بات ہے تو اس نے قابس صوبہ کے حامہ اور مغربی حامہ کے علاقوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عراقی وزیر صحت حسن التمیمی نے مزید سخت اقدامات اٹھانے اور نقل وحرکت کو محدود کرنے کے لئے اضافی پابندیاں عائد کرنے اور مستقبل میں دوبارہ جامع کرفیو نافذ کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ ملک میں 4،348 نئے کیس اور 75 اموات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 27 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 17 اگست 2020ء شماره نمبر [15238]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]