"نہضہ ڈیم" مذاکرات میں معاہدہ کا "متحد مسودہ" تیار کرنے کے سلسلہ میں غور وفکر https://urdu.aawsat.com/home/article/2456501/%D9%86%DB%81%D8%B6%DB%81-%DA%88%DB%8C%D9%85-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF-%D9%85%D8%B3%D9%88%D8%AF%DB%81-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%BA%D9%88%D8%B1-%D9%88%D9%81%DA%A9%D8%B1
"نہضہ ڈیم" مذاکرات میں معاہدہ کا "متحد مسودہ" تیار کرنے کے سلسلہ میں غور وفکر
مصر، ایتھوپیا اور سوڈان کے مابین تنازعات کھڑا کرنے والے "نہضہ ڈیم" کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
افریقی یونین کے زیراہتمام مصر، ایتھوپیا اور سوڈان کے مابین "نہضہ ڈیم" کے مذاکرات آج منگل کو ایک ایسے اجلاس کے بعد مکمل ہوں گے جس میں پرسوت ینوں ممالک کے وزرائے آبپاشی اور وزرائے خارجہ نے حصہ لیا ہے اور اس اجلاس کے دوران تینوں ممالک کی تجاویز کے مابین "متحد مسودہ" تیار کرنے کرنے کے سلسلہ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد اس ڈیم کو بھرنے اور چلانے کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کرنا ہے جس کو ادیس ابابا نیلے نیل ندی پر تعمیر کررہا ہے اور اس سے قاہرہ اور خرطوم میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
جولائی کے آغاز سے ہی افریقی یونین مذاکرات کی سرپرستی اس امید کے ساتھ کررہا ہے تاکہ ایک حتمی معاہدہ تک پہنچا جا سکے اور پانی کے اس تنازع کو ختم کیا جاسکے جو تقریبا ایک دہائی پرانا ہے اور متعدد ملاقاتوں میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)