فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اب تک لازمی تنہائی عائد کیے بغیر وسیع پیمانے پر جانچ اور متاثرہ افراد کے رابطوں کی کھوج کی حکمت عملی کے ذریعے "کوڈ - 19" وبا کو روکنے میں کامیاب ہوا ہے۔
ہفتے کے آخر میں چھٹی کے دوران سیئول اور اس کے آس پاس کے گیانگھی صوبہ جس میں جنوبی کوریا کی نصف آبادی شامل ہے وہاں کیس کے منظر عام پر آنے کے بعد پابندی سخت کردی ہے اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور اس وباء کے دوسرے مرحلہ سے ایک طرح کی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔
پیر کے روز ملک میں "کوویڈ 19" کے 197 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اس سے وبا کی شروعات کے بعد سے متاثرین کی مجموعی تعداد 15515 ہوگئی ہے۔(۔۔۔)
منگل 28 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 18 اگست 2020ء شماره نمبر [15239]