افریقی یونین نے مالی کی رکنیت کی معطل https://urdu.aawsat.com/home/article/2459716/%D8%A7%D9%81%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%8C-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%D9%86-%D9%86%DB%92-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DA%A9%D9%86%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%B7%D9%84
گزشتہ روز مالی دارالحکومت باماکو میں آزادی اسکوائر میں شہریوں کو فوجی کارکنوں کے جوانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
نواكشوط: شیخ محمد
TT
TT
افریقی یونین نے مالی کی رکنیت کی معطل
گزشتہ روز مالی دارالحکومت باماکو میں آزادی اسکوائر میں شہریوں کو فوجی کارکنوں کے جوانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
باغی فوجی دستوں کے ذریعہ صدر ابراہیم ابوبکر کیتا کو استعفی دینے پر مجبور کرنے کے بعد کل افریقی یونین نے مالی کی رکنیت معطل کردی ہے اور فرانس ایجنسی پریس کے مطابق یونین کی سلامتی اور امن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ممبروں نے آئینی حکم بحال ہونے تک مالی کی رکنیت معطل کردی ہے۔
گزشتہ روز دارالحکومت باماکو کی گلیوں میں پرسکونکا ماحول رہا ہے جبکہ اس سے پہلے کا دن کافی سخت گزرا ہے کیونکہ منگل کی صبح غیر واضح افسران کی سربراہی میں بغاوت کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور صدر کیتا کے استعفیٰ کے ساتھ بدھ کی صبح سویرے اختتام پذیر ہو گئی اور انہوں نے ایک فوجی بیرک کے اندر مقید ہونے کے انداز ایک مختصر تقریر میں اس کا اعلان کیا اور انہیں باغیوں نے گرفتار کیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)