امریکہ نے ملیشیاؤں سے امداد اور شکایت کے ساتھ الکاظمی کا کیا استقبال

امریکہ نے ملیشیاؤں سے امداد اور شکایت کے ساتھ الکاظمی کا کیا استقبال
TT

امریکہ نے ملیشیاؤں سے امداد اور شکایت کے ساتھ الکاظمی کا کیا استقبال

امریکہ نے ملیشیاؤں سے امداد اور شکایت کے ساتھ الکاظمی کا کیا استقبال
امریکی انتظامیہ نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے واشنگٹن کے پہلے دورہ کا استقبال کیا ہے اور ساتھ ہی200 ملین ڈالر سے زیادہ کے امدادی پیکیج کا اعلان بھی کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج اپنی طے شدہ ملاقات کے موقع پر ریاست کے کنٹرول میں نہ آنے والے مسلح دھڑوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز، نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب کے وزیر دفاع نے گزشتہ روز عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے فون کے ذریعہ گفتگو کی ہے اور اس گفتگو کے دوران انہوں نے تیل کی عالمی منڈیوں کو مستحکم کرنے اور ان میں توازن بحال رکھنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 01 محرم الحرام 1442 ہجرى - 20 اگست 2020ء شماره نمبر [15241]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]