اردوگان نے استنبول کے محل سے ترکی چینلوں پر براہ راست نشر ہونے والی گفتگو میں کہا ہے کہ ترکی نے اپنی تاریخ میں قدرتی گیس کے فیلڈ کی سب سے بڑی دریافت کی ہے جس کے ذخیرے کا تخمینہ 320 بلین مکعب میٹر ہے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک یونان، قبرص اور یورپی یونین کے ساتھ کشیدگی کے باوجود مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کی تلاش کو تیز کرے گا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بحیرہ روم میں اس قانونی تلاشی جہاز کو بھیج کر سال کے آخر میں اپنی کاروائیاں تیز کردیں گے جسے ابھی ٹھیک کیا جا رہا ہے اور علاقہ کا سروے کرنے کے لئے بحری جہاز "اوروچ پرائم" اور "یاوز" کو بھیج دیا گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 03 محرم الحرام 1442 ہجرى - 22 اگست 2020ء شماره نمبر [15243]