اردوگان: بحیرہ احمر میں گیس کی دریافت مہم ہے

اردوگان نے فاتح جہاز پر نگاہ ڈالی اور کہا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں اپنی قدرتی گیس کی تلاش کے کاموں کو تیز کرے گا (اے پی)
اردوگان نے فاتح جہاز پر نگاہ ڈالی اور کہا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں اپنی قدرتی گیس کی تلاش کے کاموں کو تیز کرے گا (اے پی)
TT

صدر رجب طیب اردگان کے مطابق ترکی نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا قدرتی گیس فیلڈ دریافت کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیلڈ بحیرہ اسود کے خطے میں دریافت ہوا ہے اور انہوں نے گیس کے نکالنے، شہریوں کو تقسیم کرنے اور اس کی بیرون ملک برآمد کرنے کی مدت سنہ 2023 رکھی ہے جو ترک جمہوریہ کی صد سالہ تقریب ہوگی اور اس وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات بھی ہوں گے۔

اردوگان نے استنبول کے محل سے ترکی چینلوں پر براہ راست نشر ہونے والی گفتگو میں کہا ہے کہ ترکی نے اپنی تاریخ میں قدرتی گیس کے فیلڈ کی سب سے بڑی دریافت کی ہے جس کے ذخیرے کا تخمینہ 320 بلین مکعب میٹر ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک یونان، قبرص اور یورپی یونین کے ساتھ کشیدگی کے باوجود مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کی تلاش کو تیز کرے گا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بحیرہ روم میں اس قانونی تلاشی جہاز کو بھیج کر سال کے آخر میں اپنی کاروائیاں تیز کردیں گے جسے ابھی ٹھیک کیا جا رہا ہے اور علاقہ کا سروے کرنے کے لئے بحری جہاز "اوروچ پرائم" اور "یاوز" کو بھیج دیا گیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 03 محرم الحرام 1442 ہجرى - 22 اگست 2020ء شماره نمبر [15243]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]