فائر بندی اقدام پر حفتر کے موقف کے بارے میں بین الاقوامی توقع

فائر بندی اقدام پر حفتر کے موقف کے بارے میں بین الاقوامی توقع

اتوار, 23 August, 2020 - 15:15
السراج کو اپنے نائب احمد معیتیق اور کونسل کے ممبران محمد عماری زیاد اور احمد حمزہ سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (صدارتی کونسل)
پارلیمنٹ کے اسپیکر کونسلر عقيلة صالح اور فائز السراج کے درمیان لیبیا بھر میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے اگلے ہی دن خالد المشری کی سربراہی میں طرابلس میں سپریم کونسل آف اسٹیٹ نے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کے ساتھ بات چیت کرنے کے سلسلہ میں انکار کردیا ہے جو "قومی فوج" کے کمانڈر ہیں اور بین الاقوامی اور مقامی حلقے کو اس دوطرفہ اقدام پر ان کے تبصرہ کا انتظار تھا۔

ایک طرف حفتر کے ترجمان جنرل احمد المسماری نے کچھ مقامی میڈیا کے ذریعہ حفتر کے انکار سے متعلق نقل کئے جانے والی گفتگو کو غلط قرار دیا ہے اور دوسری طرف باخبر ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ حفتر جنہوں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مقامی اور بین الاقوامی رابطوں سے مشاورت کے لئے ایک لامحدود سلسلہ شروع کیا ہے اس سے ایسا امکان ہے کہ وہ صالح اور السراج کے بیانات کو مشروط انداز میں قبول کرنے کا اعلان کریں گے۔(۔۔۔)


اتوار 04 محرم الحرام 1442 ہجرى - 23 اگست 2020ء شماره نمبر [15244]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا