امریکی سینئر عہدیداروں کی طرف سے مشرق وسطی کا سفرhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2468846/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%D9%86%D8%A6%D8%B1-%D8%B9%DB%81%D8%AF%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82-%D9%88%D8%B3%D8%B7%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D9%81%D8%B1
اتوار کے دن مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ میں غیر قانونی گزرگاہ کے ذریعہ فلسطینی کارکنوں کو اسرائیل جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
تل ابیب: "الشرق الاوسط"
TT
TT
امریکی سینئر عہدیداروں کی طرف سے مشرق وسطی کا سفر
اتوار کے دن مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ میں غیر قانونی گزرگاہ کے ذریعہ فلسطینی کارکنوں کو اسرائیل جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
امریکی انتظامیہ کے انتہائی نمایاں عہدے داران مشرق وسطی کے ممالک کا عیر معمولی دورے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور خاص طور پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے دورے کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے مابین معاہدے کو مستحکم کرنے کے لئے اور دوسرے عرب ممالک کو بھی اس میں شامل کرنے کی کوشش کی جا سکے۔
تل ابیب کے سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اماراتی اور اسرائیلی معاہدہ کو کامیاب کرنا چاتا ہے اور اس میں پیشرفت کے لئے ایک ٹائم ٹیبل بھی طے کیا ہے اور اس کی راہ میں کھڑی ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقہ کے بارے میں بھی سوچا ہے اور وہ دوسرے عرب ممالک کو بھی شامل کرنے کے لئے معاہدہ میں توسیع کرنے کے خواہاں ہیں اور ذرائع نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے مطابق کام کرنے کے لئے ہونے والے معاہدہ کے امیدوار سوڈان کی طرف اشارہ کیا ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)