حمدوک: اسرائیل کے ساتھ تعامل کرنے کے سلسلہ میں کوئی مذاکرہ نہیں ہونے کو ہے

حمدوک: اسرائیل کے ساتھ تعامل کرنے کے سلسلہ میں کوئی مذاکرہ نہیں ہونے کو ہے

بدھ, 26 August, 2020 - 10:00
عبوری فوجی کونسل کے چیئرمین عبد الفتاح برہان کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
سوڈانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ روز خرطوم کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو آگاہ کیا ہے کہ عبوری حکومت سازی کے ڈھانچے کو مکمل کرنے سے پہلے اسرائیل کے ساتھ تعامل کرنے کے سلسلہ میں کوئی مذاکرہ نہیں ہونے کو ہے لیکن امریکی محکمۂ خارجہ نے ایک بیان میں اشارہ کیا ہے کہ دونوں فریقوں نے سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک اور پومپیو کے درمیان ملاقات کے بعد سوڈانی حکومت کے وزیر اطلاعات اور ترجمان فیصل محمد صالح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے امریکی مہمان کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی حکومت عبوری ہونے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے میں کسی قسم کی بات کرنے کو نہیں ہے اور ان کا کام عبوری حکومت کو انجام دینے سے آگے نہیں ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عبوری حکومت کے ڈھانچے کی تکمیل کے بعد ہی اس مسئلے پر تبادلۂ خیال کیا جا سکتا ہے۔
اسی سلسلہ میں "اسرائیل ٹوڈے" اخبار نے گزشتہ روز اسرائیلی اور امریکی سیاسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پومپیو واشنگٹن کے زیر اہتمام علاقائی امن کانفرنس کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو خلیج عرب ملکوں میں سے کسی ایک میں منعقد ہوگی۔(۔۔۔)


بدھ 07 محرم الحرام 1442 ہجرى - 26 اگست 2020ء شماره نمبر [15247]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا