کورونا کی وجہ سے پیرس پر ماسک کا قبضہ اور اس سے 180ہزار امریکی ہوئے ہلاک

کورونا کی وجہ سے پیرس پر ماسک کا قبضہ اور اس سے 180ہزار امریکی ہوئے ہلاک

ہفتہ, 29 August, 2020 - 12:15
پیرس نے کل اپنی سڑکوں پر ماسک پہننے کو لازم قرار دیا ہے(اے ایف پی)
فرانس کو "کوویڈ ۔19" وائرس سے ہونے والے نئے انفیکشن میں خطرناک اضافہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں کل 7 ہزار سے زیادہ کیس اور 19 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں جس کی وجہ سے اس نے احتیاطی تدابیر کا ایک سلسلہ اپنانے کا اشارہ کیا ہے۔

گزشتہ روز فرانسیسی حکام نے پورے دارالحکومت پیرس میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے کہا ہے کہ ریاست تنہائی کے مکمل اقدامات کے نفاذ سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی لیکن انہوں نے اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ اس کا انحصار عوامی مقامات پر شہریوں کے سلوک اور ان کے احتیاطی اقدامات پر منحصر ہے۔


یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب دنیا کے متعدد ممالک اس وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے پابندیاں سخت کررہے ہیں کیونکہ امریکہ میں اموات کی تعداد 180ہزار سے تجاوز کر گیا ہے۔


ہفتہ 10 محرم الحرام 1442 ہجرى - 29 اگست 2020ء شماره نمبر [15250]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا