جاپانی وزیر اعظم اپنا عہدہ جلد چھوڑنے کی وجہ سے دل سے معذرت خواہ ہیں

جاپانی وزیر اعظم اپنا عہدہ جلد چھوڑنے کی وجہ سے دل سے معذرت خواہ ہیں
TT

جاپانی وزیر اعظم اپنا عہدہ جلد چھوڑنے کی وجہ سے دل سے معذرت خواہ ہیں

جاپانی وزیر اعظم اپنا عہدہ جلد چھوڑنے کی وجہ سے دل سے معذرت خواہ ہیں
جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی صحت کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ یہ اہم سیاسی فیصلوں پر منفی اثر ڈالے؛ لہذا انہوں نے 2012 کے آخر سے جس عہدہ کے وہ ذمہ دار ہیں اس سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے یعنی حکمران جماعت کی سربراہی اور وزیراعظم سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن وہ اس وقت تک اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے جب تک کہ حکومت کا نیا سربراہ مقرر نہ ہوجائے۔
 
آبے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں نے وزیر اعظم کے طور پر اپنے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ السیریٹو کولائٹس کی نئی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اقتدار میں رہنے کا ریکارڈ توڑنے والے آبے نے ستمبر 2021 میں انتخابات سے قبل عہدے کے فرائض کی انجام دہی میں کامیاب نہ ہونے اور اسے جلدی چھوڑنے پر شہریوں سے دل سے معذرت کی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 10 محرم الحرام 1442 ہجرى - 29 اگست 2020ء شماره نمبر [15250]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]