ترکی نے قبرص کے سامنے مشق کرکے یورپ کو دیا چیلنج

ترکی نے قبرص کے سامنے مشق کرکے یورپ کو دیا چیلنج
TT

ترکی نے قبرص کے سامنے مشق کرکے یورپ کو دیا چیلنج

ترکی نے قبرص کے سامنے مشق کرکے یورپ کو دیا چیلنج
ترکی نے ان پابندیوں کو چیلنج کیا ہے جن کے سلسلہ میں یورپی یونین نے عائد کرنے کا اشارہ کیا ہے اور کل ہفتے کے روز مشرقی بحیرہ روم میں قبرص سے نئے فوجی مشقیں شروع کی گئیں ہیں جن سے اس خطے میں تناؤ میں اضافہ ہوگا۔

جمعہ - ہفتہ کی رات ترک بحریہ نے ایک بحری نوٹس جاری کیا ہے جو دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں چوتھی نوٹس ہے جس میں اس نے جنوب میں انامور قصبے کے مخالف علاقے میں اگست 29 سے 11 ستمبر تک شوٹنگ مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ جنوبی یونان میں یونان، قبرص، فرانس اور اٹلی کے مابین مشترکہ مشق کے جواب میں ہوا ہے اور یہ گزشتہ روز قبل اختتام پذیر ہوا ہے۔

یورپی پابندیوں کے خطرہ کے جواب میں ترکی کے نائب صدر فؤاد أوكطاي نے کل کہا ہے کہ ہم ترکی کے مفادات کے دفاع کے لئے جو ضروری ہے اس سے کرنے میں دریغ نہیں کریں گے۔(۔۔۔)

اتوار 11 محرم الحرام 1442 ہجرى - 30 اگست 2020ء شماره نمبر [15251]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]