کشنر: ٹرمپ کا وژن دو ریاستوں کا حل ہے

اسرائیلی وزیر اعظم کو کل اپنے دفتر میں کشنر کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر اعظم کو کل اپنے دفتر میں کشنر کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
TT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ گزشتہ اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی تنازعہ کے حل کے لئے امریکی صدر کا وژن دو ریاستوں کے حل پر مبنی ہے اور اسی میں اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت بھی ہے۔

ابو ظہبی مذاکرات کے لئے امریکی وفد کل صبح مشرق وسطی کے لئے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اوی برکویٹز اور ایرانی امور کے خصوصی ایلچی برائن ہک اور قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کی شرکت کے ساتھ تل ابیب پہنچے ہیں۔

وفد نے اسرائیلی صدر ریون ریولن، وزیر اعظم کے متبادل وزیر سلامتی بینی گانٹز اور وزیر خارجہ گبی اشکنازی سے ملاقات کی ہے اور آج پیر کو یہ وفد اسرائیلی مذاکراتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی کا سفر کرے گا اور یاد رہے کہ یہ سب قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کی زیر صدارت ہو رہا ہے جو وزیر اعظم مئير بن شبات کے دفتر میں ہیں۔(۔۔۔)

پیر 12 محرم الحرام 1442 ہجرى - 31 اگست 2020ء شماره نمبر [15252]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]