محمد ابن سلمان اور کوشنر کے درمیان اسرائیلی – فلسطینی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر تبادلۂ خیال

سعودی ولی عہد کو کل امریکی صدر کے سینیئر مشیر سے بات چیت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
سعودی ولی عہد کو کل امریکی صدر کے سینیئر مشیر سے بات چیت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے امریکی صدر کے بڑے مشیر کار جارڈ کوشنر سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان شراکت داری اور تمام میدانوں میں اسے تقویت دینے کی اہمیت پر بات چیت ہوئی ہے اور خاص طور پر علاقہ میں امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کے سلسلہ میں بھی گفت وشنید ہوئی ہے اور سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق اس بین الاقوامی امن وسلامتی کی حفاظت کے سلسلہ میں بھی گفت وشنید ہوئی ہے۔

دونوں فریقوں نے خطے میں امن عمل کے امکانات اور ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لئے فلسطینیوں اور اسرائیلی فریقین کے مابین مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ نے بھی شرکت کی ہے۔(۔۔۔)

بدھ 14 محرم الحرام 1442 ہجرى - 02 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15254]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]