اسرائیلی وفد امارات سے روانہ ہوا

ابو ظہبی میں مذاکرات کے دستاویز پر دستخط کے دوران متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر عبد الحمید الاحمدی اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کو دیکھا جا سکتا ہے (وام)

TT

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کا دورہ کرنے والے اسرائیلی وفد معاشی اور سرمایہ کاری سے متعلق افہام وتفہیم کے ساتھ روانہ ہوگئے ہیں اور یہ اس بات کے بعد ہوا ہے جب دونوں فریقین نے کئی علاقوں میں تعاون کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا ہے اور یہ ہفتوں کے اندر وہائٹ ​​ہاؤس میں حتمی طور پر مکمل ہوگا اور اس معاہدے پر دستخط کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے بینکاری اور مالیاتی شعبے میں مستقبل میں تعاون کے لئے مذاکرات کے دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جیسا کہ دونوں فریقوں نے گزشتہ روز ابوظہبی میں ایک میٹنگ کے دوران بینکاری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ورکنگ گروپس اور دوطرفہ کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے اور اس دستاویز پر متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر عبد الحمید الاحمدی اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل رانن بارٹس نے اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے مشیر اور سربراہ میر بین شبط کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 14 محرم الحرام 1442 ہجرى - 02 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15254]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]