"الشرق الاوسط" سے «صافر» کے ایک عہدیدار کی گفتگو: ٹینکر خالی کرنے سے پہلے ہم اسے درست نہیں کر سکتے ہیں

"الشرق الاوسط" سے «صافر» کے ایک عہدیدار کی گفتگو: ٹینکر خالی کرنے سے پہلے ہم اسے درست نہیں کر سکتے ہیں
TT

یمن کے مغرب میں واقع حدیدہ کے ساحل پر 1.1 ملین بیرل خام تیل کے ساتھ تیرتے ہوئے پروڈکشن اینڈ ایکسپلوریشن آپریشنز کے لئے «صافر» کمپنی نے جو ٹینکر «صافر» کی مالک ہے اس نے کہا ہے کہ یمن اور اس خطے میں کوئی بے مثال ماحولیاتی تباہی ہونے سے قبل ٹینکر کو اپنا تیل فوری طور پر اتارنے کی ضرورت ہے کیونکہ تیل کی اس مقدار کی وجہ سے دھماکہ ہو سکتا ہے۔

کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے الشرق الاوسط کو دیئے گئے بیانات میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ ٹینکر کی درستگی یا اس کی تشخیص کے بارے میں بات کرنا ایک ایسا معاملہ ہے بس سے حقائق کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے اور اسے غلط سمت میں لے جایا جا سکتا ہے۔

اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ اس معاملے سے نمٹنے کے لئے صحیح نقطہ نظر یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم اور یمن میں متصادم قوتوں پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ «صافر» آئل ٹینک کو خالی کرنے کے لئے ایک فوری ٹینڈر جاری کرے۔(۔۔۔)

 جمعرات 15 محرم الحرام 1442 ہجرى - 03 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15255]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]