حفتر نے جنوبی لیبیا میں اپنا کنٹرول مضبوط کیا

پرسو روز جوزف بورل کو طرابلس میں الوفاق کے وزیر خارجہ الطاهر سيالة سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پرسو روز جوزف بورل کو طرابلس میں الوفاق کے وزیر خارجہ الطاهر سيالة سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں "لیبیا نیشنل آرمی" نے ملک کے جنوبی علاقوں پر اپنے کنٹرول کی تصدیق کردی ہے اور گزشتہ شام نیشنل آرمی نے جنوب مغربی لیبیا میں مرزوق بیسن، شرارہ اور ایل فیل کے کنؤوں کے آس پاس میں مشترکہ فوجی سیکیورٹی گشت والی اپنی یونٹوں کی فوٹیج نشر کی ہے اور یہ سلسلہ اوباری اور غات شہروں تک پھیلا ہوا ہے۔

اسی سلسلہ میں فائز السراج کی سربراہی میں "الوفاق" حکومت کی وفادار فورسز نے قومی فوج کی افواج پر "سرت شہر میں دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے اور "الوفاق" فورسز کے ترجمان کرنل محمد قنونو نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے اس خلاف ورزی کی نگرانی کی ہے جو 72 گھنٹوں میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے اور انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں مزید کہا کہ فوج کے دستوں نے سرت کے مغرب میں الوفاق فورسز کے ہیڈکوارٹر کی طرف 6 گراڈ راکٹ فائر کیے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 15 محرم الحرام 1442 ہجرى - 03 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15255]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]