مغرب ماسکو پر ناوالنی کو زہر آلود کرنے کا الزام لگانے میں ہوا متحد

مغرب ماسکو پر ناوالنی کو زہر آلود کرنے کا الزام لگانے میں ہوا متحد

جمعرات, 3 September, 2020 - 15:30
گزشتہ روز مغربی ممالک نے متفقہ طور پر روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حزب اختلاف کے الیکسی ناوالنی کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ جرمن فوج کی خصوصی تجربہ گاہوں کے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد یہ ظاہر ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں چند یقینی شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ناوالنی کو "نووچوک" نامی عصبی گیس کے ذریعہ زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

جرمنی کے اس بیان پر وائٹ ہاؤس نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ناوالنی کو "نووچوک" قسم کے اعصابی زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔


پیرس نے ناوالنی کے خلاف اعصابی "نووچوک" نامی زہر کے استعمال پر چونکا دینے والے اور غیر ذمہ دارانہ اقدام کی مذمت کی ہے اور اسی طرح نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بھی روسی اپوزیشن کو زہر دینے والے حیرت انگیز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔(۔۔۔)


جمعرات 15 محرم الحرام 1442 ہجرى - 03 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15255]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا