نومبر میں "کوویڈ ۔19" کے لئے امریکی ویکسین سامنے آئے گاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2489936/%D9%86%D9%88%D9%85%D8%A8%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D9%88%DB%8C%DA%88-%DB%9419-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%88%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DB%8C%D9%86-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%92-%DA%AF%D8%A7
نومبر میں "کوویڈ ۔19" کے لئے امریکی ویکسین سامنے آئے گا
فرانسیسی عوام کو "کوڈ - 19" کے خلاف ہونے والی ایک مہم کے طور پر کل مونڈپیلئر میں ٹیسٹ کے لئے "ریڈ کراس" کے اسکریننگ کے پا سدیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
نومبر میں "کوویڈ ۔19" کے لئے امریکی ویکسین سامنے آئے گا
فرانسیسی عوام کو "کوڈ - 19" کے خلاف ہونے والی ایک مہم کے طور پر کل مونڈپیلئر میں ٹیسٹ کے لئے "ریڈ کراس" کے اسکریننگ کے پا سدیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
امریکی حکام نے نئے کورونا وائرس ویکسین کی تقسیم کے آغاز کے لئے اگلے نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے اور بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے مقامی ریاستوں اور طبی مراکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ویکسین کی فراہمی اور تقسیم کرنے کی تیاری کریں اور اس وقت اس عمل میں رکاوٹ کا باعث بننے والی چیز کو دور کرے۔
ویکسین کی تقسیم کی تاریخ پر سیاست کرنے کی وجہ سے اس درخواست نے ایک تنازعہ برپا کردیا ہے اور یہ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ کے مطابق ہوگی اور کچھ لوگوں نے اس ویکسین کے معیار پر جوا کھیلا ہے جس کو انتظامیہ تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؛ کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاسی مستقبل اس وائرس سے متعلق ردعمل پر منحصر ہے جس نے 185،000 امریکیوں کو ہلاک کیا ہے۔(۔۔۔)
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814066-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔
"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔