اتھارٹی نے اشارہ کیا ہے کہ اس سمٹ کا انعقاد مجازی انداز میں ہوگا تاکہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بین الاقوامی کوششوں اور احتیاطی تدابیر کے مطابق ہو سکے اور شرکاء کو "کویڈ - 19" وبائی امراض کے خطرات سے بچایا بھی جا سکے۔
اس سمٹ میں ملک کے اندر اور باہر سے مختلف سرکاری ونجی شعبوں کے فیصلہ ساز ماہرین کو اکٹھا کیا جائے گا اور اس میں معروف ٹکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھی شریک کیا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر اہمیت کی حامل گفت وشنید ہو سکے خواہ امراض سے بازیابی کی بات ہو یا مصنوعی ذہانت کے شعبے کو تشکیل دینے والے رجحانات ہوں ہر اعتبار سے یہ مفید ہو سکے۔(۔۔۔)
ہفتہ 17 محرم الحرام 1442 ہجرى - 05 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15257]