اکتوبر میں بین الاقوامی سیٹلائٹ سربراہی اجلاس

اکتوبر میں بین الاقوامی سیٹلائٹ سربراہی اجلاس
TT

اکتوبر میں بین الاقوامی سیٹلائٹ سربراہی اجلاس

اکتوبر میں بین الاقوامی سیٹلائٹ سربراہی اجلاس
نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب کے وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی میں سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اینڈ سیٹلائٹ (ایس ڈی اے اے) 7 اور 8 اکتوبر کو "مصنوعی ذہانت برائے انسانیت کے نعرے" کے تحت عالمی مصنوعی انٹلیجنس سمٹ کا اہتمام کررہی ہے۔

اتھارٹی نے اشارہ کیا ہے کہ اس سمٹ کا انعقاد مجازی انداز میں ہوگا تاکہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بین الاقوامی کوششوں اور احتیاطی تدابیر کے مطابق ہو سکے اور شرکاء کو "کویڈ - 19" وبائی امراض کے خطرات سے بچایا بھی جا سکے۔

اس سمٹ میں ملک کے اندر اور باہر سے مختلف سرکاری ونجی شعبوں کے فیصلہ ساز ماہرین کو اکٹھا کیا جائے گا  اور اس میں معروف ٹکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھی شریک کیا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر اہمیت کی حامل گفت وشنید ہو سکے خواہ امراض سے بازیابی کی بات ہو یا مصنوعی ذہانت کے شعبے کو تشکیل دینے والے رجحانات ہوں ہر اعتبار سے یہ مفید ہو سکے۔(۔۔۔)

ہفتہ 17 محرم الحرام 1442 ہجرى - 05 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15257]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]