کورونا کی وجہ سے ہندوستان کی حالت خراب اور یورپ کی بڑھی الجھنیں

گزشتہ روز مغربی کنارے کے رام الله میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں ایک اسکول کی بچی کو ماسک پہن کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز مغربی کنارے کے رام الله میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں ایک اسکول کی بچی کو ماسک پہن کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ایک طرف پوری دنیا میں کل تک "کوویڈ ۔19" کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 27 ملین سے تجاوز کر چکی ہے تو دوسری طرف ہندوستان کی صورتحال بہت ہی خراب ہوگئی ہے کیونکہ وہاں روزانہ 90 ہزار سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ نئے کیسوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کئی یورپی ممالک الجھن میں پڑ چکے ہیں۔

بڑے ہندوستانی شہروں سے وائرس کی منتقلی کی وجہ سے ان علاقوں میں وسیع پیمانے پر وبا پھیلا ہے جہاں انفراسٹرکچر بالکل ہی خراب ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ آج ہندوستان برازیل کو پیچھے چھوڑ دے گا اور کیسوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملک بن جائے گا جہاں 6.4 ملین افراد متاثر ہیں اور قریب 193 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔

یوروپ میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے، چھٹیوں کے ختم ہونے اور دوبارہ کیس کے ابھرنے کے بعد وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے چیلنجوں کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے کیونکہ برطانیہ میں مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ کیسوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فرانس، اسپین اور اٹلی نے اپنے کچھ شہروں میں اس وبا پر قابو پانے کی کوشش کی ہے جس میں انہیں نئے بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ "کوڈ - 19" کے مشتبہ گروپ ان پابندیوں کی مذمت میں مظاہرے کر رہے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 19 محرم الحرام 1442 ہجرى - 07 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15259]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]