سعودی عرب: "الحرازات" سیل کے 9 افراد کو موت اور قید کی سزا

2017 میں آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کو ضبط کئے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
2017 میں آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کو ضبط کئے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

خصوصی سعودی عدالت نے سعودی قومیت کے 3 مدعا علیہ کو پھانسی دینے اور 6 دیگر افراد کو جن میں 5 سعودی اور ایک عراقی ہیں ان کو دہشت گرد تنظیم (آئی ایس آئی ایس) سے وابستہ سیل کے معاملے میں قید کرنے کا بنیادی حکم جاری کیا ہے کیونکہ ان افراد نے سنہ 2016 میں مسجد نبوی میں نمازیوں کو نشانہ بنایا تھا جن کی وجہ سے سیکیورٹی کے 4 افراد شہید اور دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ سیل جسے جدہ شہر میں " الحرازات ریسٹ سیل" کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کے ممبران کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا وہ متعدد جرائم سے وابستہ تھے جن میں دہشت گرد تنظیم "داعش" کی حمایت شامل ہے اور اس نے عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے، سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر کو دھماکے سے اڑانے اور مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے ایک امام کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا اور جدہ شہر میں حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو نشانہ بنانے کے لئے اس کی کھوج کر رہی تھی اور جدہ میں ترکی اور ایرانی قونصل خانے سمیت متعدد حفاظتی نکات پر پابندی عائد کررہی تھی اور اسی کے ساتھ برازیلی، وینزویلا اور برطانوی شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کررہی تھی۔(۔۔۔)

پیر 19 محرم الحرام 1442 ہجرى - 07 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15259]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]