تقسیم کو ختم کرنے کے لئے لیبیا میں افہام وتفہیمhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2496976/%D8%AA%D9%82%D8%B3%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D9%88-%D8%AE%D8%AA%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%81%DB%81%D8%A7%D9%85-%D9%88%D8%AA%D9%81%DB%81%DB%8C%D9%85
محمد خلیفہ نجم (دائیں) اور یوسف العكوري کو بوزنيقة ڈائیلاگ کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
بوزنيقة (مراکش): حاتم البطيوي
TT
TT
تقسیم کو ختم کرنے کے لئے لیبیا میں افہام وتفہیم
محمد خلیفہ نجم (دائیں) اور یوسف العكوري کو بوزنيقة ڈائیلاگ کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
ایک طرف لیبیا میں ہونے والی اس گفت وشنید میں ایک ممکنہ پیشرفت کی نشاندہی ہو رہی ہے جو رباط کے جنوب میں واقع بوزنيقہ کے علاقہ میں ہو رہی ہے تو دوسری طرف ملک کے سپریم کونسل کے وفد کے ممبر محمد خلیفہ نجم اور ایوان نمائندگان (طبرق پارلیمنٹ) کے ممبر یوسف العكوري نے گزشتہ روز ایک مشترکہ اور مختصر بیان میں کہا ہے کہ یہ ڈائلاگ اپنے تیسرے دن میں مثبت اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور ہر ایک کو اچھے اور ٹھوس نتائج کی امید ہے تاکہ ایک جامع سیاسی تصفیہ کی راہ ہموار ہو سکے۔
نجم اور العكوري نے بدعنوانی اور ملک میں سیاسی تقسیم کی صورتحال کے خاتمے کے واضح مقصدوں سے متعلق اہم افہام وتفہیم کے حصول کا اعلان کیا ہے۔
جب لیبیا کے بحران کے دو فریقین نے کل صبح انتہائی خفیہ صورتحال کے درمیان تیسری ملاقات کی ہے اسی وقت مراکشی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار نے کل شام اعلان کیا ہےکہ لیبیا ڈائیلاگ آج بدھ کے دن ختم ہو جائے گا پھر جمعرات کے دن شروع ہوگا۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)