خودمختار منصب سنبھالنے کے طریقۂ کار کے سلسلہ میں لیبیا کا معاہدہ

مراکشی وزیر خارجہ کو کل بوزنیقہ میں لیبیا کے حوار میں شریک دونوں وفود کے ممبروں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)

TT

لیبیا بحران کے دو فریقین نے مراکش کے بوزنیقہ میں گزشتہ اتوار سے جاری لیبیا حوار کے اختتام پر مطلق العنان منصبوں کو سنبھالنے کے معیار اور شفاف اور مقصد کے طریقۂ کار کی وضاحت کے سلسلہ میں اتفاق کیا ہے اور یہ سب گزشتہ شام لیبیا کی پارلیمنٹ (توبرک پارلیمنٹ) اور سپریم کونسل آف اسٹیٹ کے وفود کے ذریعہ کل شام جاری ہونے والے آخری مشترکہ بیان میں سامنے آیا ہے۔

دونوں فریقوں نے اس معاہدے پر عمل درآمد اور عمل کو یقینی بنانے کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لئے ستمبر کے آخری ہفتے میں اجلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ مختلف سطحوں پر ملک کی صورتحال بہت پرخطر ہے اور اس سے لیبیا کی ریاست کی سالمیت، اس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور یہ سب منفی بیرونی مداخلتوں کے نتیجہ میں ہوگا جو جنگوں کو ہوا دے رہے ہیں اور علاقائی اور نظریاتی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 23 محرم الحرام 1442 ہجرى - 11 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15263]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]