ایران نے ہرمز میں مشقیں شروع کر دی ہے

ایران نے ہرمز میں مشقیں شروع کر دی ہے
TT

ایران نے ہرمز میں مشقیں شروع کر دی ہے

ایران نے ہرمز میں مشقیں شروع کر دی ہے
ایران نے آبنائے ہرمز کے مشرق میں مکران کے ساحل، بحر عمان اور شمالی ہند بحر کے پانیوں میں اپنی ان مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جن کا نام "ذوالفقار 99" ہے جبکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ ان کی کشیدگی بڑھ رہی ہے کیونکہ واشنگٹن میں سیاسی حلقوں نے توقع کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ سے خطاب میں "اسنیپ بیک" میکانزم کے اجراء کی آخری تاریخ کے چند گھنٹوں بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کا اعلان کریں گے کہ جس کی بنیاد پر چند پابندیاں ہر اس ملک پر لگائے جائیں گے جو ایران کو ہتھیار فروخت کرنے کا خواہشمند ہوگا خواہ وہ روس ہو یا چین ہو۔

واشنگٹن میں سیاسی آب وہوا یہ بتا رہے ہیں کہ ٹرمپ تہران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی سے دستبردار ہونے کا ارادہ نہیں کررہے ہیں اور اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹرمپ 30 دن کی ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے فورا بعد اقوام متحدہ کے سامنے اپنی تقریر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جسے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ ماہ "اسنیپ بیک" میکانزم کو چالو کرنے کے لئے شروع کیا تھا۔(۔۔۔)

جمعہ 23 محرم الحرام 1442 ہجرى - 11 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15263]

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]