عرب ممالک میں کنٹرول میں ہونے کے بعد "کورونا" میں تیزی آئی ہے

ایک نرس کو گزشتہ ماہ ایک فوجی اسپتال میں "کرونا" کے لئے تیونس کے ایک شخص کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایک نرس کو گزشتہ ماہ ایک فوجی اسپتال میں "کرونا" کے لئے تیونس کے ایک شخص کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز عالمی ادارۂ صحت نے حالیہ دنوں میں کورونا  پر قابو پانے میں کامیاب ہونے والے عرب ممالک میں کورونا وبا کو تیز ہونے کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے اور اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطی کے خطے میں تصدیق شدہ انفیکشن کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مشرق وسطی میں ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المنظري نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعدد ممالک ایسے ہیں جو مراکش، تیونس، اردن اور لبنان سمیت چند ماہ قبل اس مرض کی منتقلی پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن اب اس کے کیسوں کے ظہور میں تیزی دیکھنے میں آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک میں  کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحانات دیکھ رہے ہیں جیسے لیبیا، مقبوضہ فلسطینی علاقے، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں اس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 23 محرم الحرام 1442 ہجرى - 11 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15263]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]