انتخابات اور وبا کے بیچ امریکہ میں "11 ستمبر" کی یاد دہرائی گئی

TT

انتخابات اور وبا کے بیچ امریکہ میں "11 ستمبر" کی یاد دہرائی گئی

آج ریاستہائے متحدہ امریکہ میں صدارتی انتخابی مہم اور کورونا وبا کے پھیلنے کے ماحول میں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں کی 19 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

ایک طرف صدر جمہوریہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے مابین مسابقت کا آغاز ہوا ہے  تو دوسری طرف یہ دونوں افراد جمعہ کو پنسلوینیا میں یادگار تقریب میں آمنے سامنے ہوسکتے ہیں کیونکہ آج کے ہی دن 11 ستمبر کے حملوں کے دوران ہائی جیک طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

اپنے اس پروگرام کے اعلان کے دو دن بعد جس میں نائن الیون کی یادگاری تقریب کے دوران شنکس ویل پنسلوینیا کا رخ کرنا بھی شامل تھا بائیڈن نے بعد میں نامہ نگاروں سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میں نہیں جانتا تھا کہ وہ (ٹرمپ) وہاں جائیں گے لیکن میرے وہاں جانے کے اعلان کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ وہاں آرہے ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 23 محرم الحرام 1442 ہجرى - 11 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15263]



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]