بحرین کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں وزراء کے درمیان فون کے ذریعہ ہونے والی گفتگو میں بحرین اور اسرائیل کے مابین امن کے معاہدہ کے اعلان کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئی ہیں اور خوشگوار گفتگو بھی ہوئی ہے اور اس معاہدہ کا اعلان کل حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مابین فون پر ہونے والی گفتگو میں کیا گیا ہے۔
دونوں وزراء نے مشترکہ مفادات کی خدمت کے لئے مختلف شعبوں میں تعلقات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اسی کے ذریعہ خطے میں استحکام اور امن کو مستحکم کرنے میں تعاون ملے گا۔(۔۔۔)
اتوار 25 محرم الحرام 1442 ہجرى - 13 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15265]