الشرق الاوسط سے الزیانی کی گفتگو: عرب مبادیات سے کوئی سمجھوتہ نہیں https://urdu.aawsat.com/home/article/2510576/%D8%A7%D9%84%D8%B4%D8%B1%D9%82-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%88%D8%B3%D8%B7-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%DB%8C%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D9%81%D8%AA%DA%AF%D9%88-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D9%88%D8%AA%DB%81-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA
الشرق الاوسط سے الزیانی کی گفتگو: عرب مبادیات سے کوئی سمجھوتہ نہیں
منامہ: ميرزا الخويلدي
TT
TT
الشرق الاوسط سے الزیانی کی گفتگو: عرب مبادیات سے کوئی سمجھوتہ نہیں
بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزياني نے پوزور انداز میں کہا ہے کہ منامہ تل ابیب کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے فیصلے سے عرب مبادیات کو نظر انداز نہیں کرے گا اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ امن سے فلسطینی عوام کے لئے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔
الشرق الاوسط کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے الزياني نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مملکت بحرین عرب مبادیات سے دستبرداری نہیں کرے گی اور فلسطین کے حقوق ان مبادیات میں سب سے اہم ہیں اور انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ تاریخی مبادیات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مملکت بحرین کے تمام اقدامات اور فیصلے ہمیشہ فلسطینی عوام کے مفاد میں رہے ہیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)