کورونا کی وجہ سے خطے میں صحت کی خدمات خطرہ میں ہیں

کنگ فہد پل پر کورونا ٹیسٹ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کنگ فہد پل پر کورونا ٹیسٹ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

کورونا کی وجہ سے خطے میں صحت کی خدمات خطرہ میں ہیں

کنگ فہد پل پر کورونا ٹیسٹ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کنگ فہد پل پر کورونا ٹیسٹ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کورونا وائرس نہ صرف دنیا بھر میں 30 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور 900،000 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا سبب بنی ہے بلکہ مشرق وسطی کے آدھے سے زیادہ ممالک میں بنیادی صحت کی خدمات کو بھی متاثر کیا ہے۔

مشرق وسطی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المنظري نے کل منگل کو ایک فرضی پریس کانفرنس کے دوران خطے (22 ممالک) کے ممالک کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے کیونکہ ہر روز کیسوں کی تعداد میں اضافے ہو رہے ہیں اور ایک اور تشویش ناک مسئلہ یہ بھی ہے کہ صحت کی خدمات محدود ہوگئی ہیں کیونکہ بنیادی صحت کی خدمات کو دی جانے والی ترجیح میں کمی واقع ہوئی ہے اور انہوں نے ایک ایسے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے جس کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خطے کے تقریبا نصف ممالک میں بنیادی صحت کی خدمات جزوی یا مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔

دریں اثنا سعودی کیمیکل ہولڈنگ گروپ نے اپنے دواسازی کے شعبے اور سعودی انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ (سیٹکو فارما) کے ذریعے سعودی عرب میں ویکسین کی فراہمی اور تقسیم کے لئے براہ راست روسی سرمایہ کاری فنڈ کے ساتھ افہام وتفہیم کے دستاویز پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 28 محرم الحرام 1442 ہجرى - 16 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15268]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]