"ڈی پی ورلڈ" کمپنی اسرائیل میں ایلات بندرگاہ اور خلیج عرب کے ساحل پر دبئی میں جبل علی کی بندرگاہ کے مابین براہ راست لائن قائم کرنے پر غور کر رہی ہے اور اماراتی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے دونوں ممالک کے مابین تجارت کے لئے ضروری انفراسٹرکچر کی ترقی کے مواقع کا جائزہ لینے کے مقصد سے اسرائیلی کمپنی ڈورٹاور کے ساتھ افہام وتفہیم کے دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔
"ڈی پی ورلڈ" گروپ کے چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی بندرگاہ اشدود اور حیفا کا ایک بہترین مقام ہے اور موقع ملنے پر ان کی کمپنی وہاں موجودگی کے سلسلہ میں سوچے گی۔(۔۔۔)
جمعرات 29 محرم الحرام 1442 ہجرى - 17 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15269]