میکرون نے لبنانی سیاستدانوں سے اپنے وعدوں کا احترام کرنے کا کیا مطالبہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2514166/%D9%85%DB%8C%DA%A9%D8%B1%D9%88%D9%86-%D9%86%DB%92-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%AF%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%B9%D8%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D8%B1%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81
میکرون نے لبنانی سیاستدانوں سے اپنے وعدوں کا احترام کرنے کا کیا مطالبہ
گزشتہ ماہ بیروت پورٹ بم دھماکے کے بعد عون، بری اور دیاب کے ساتھ میکرون کی میٹنگ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مصطفی ادیب کی سربراہی میں لبنان کی حکومت کی تشکیل کا عمل "شیعہ جوڑی" کی طرف سے وزارت خزانہ پر کنٹرول کرنے والی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بعد ایک اور رکاوٹ کو پہنچا ہے جس نے پیرس اور اس کے صدر کو ایک انتہائی نازک پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔
کل فرانسیسی صدارت نے لبنانی سیاستدانوں کو صدر وفد ایمانوئل میکرون سے وعدوں کا احترام کرنے کی ضرورت کی یاد دلائی ہے اور رائٹرز نے الیزیہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے اور حکومت کی تشکیل کے لئے ہر ایک کو مصطفی ادیب کو موقع فراہم کرنی چاہئے کیونکہ یہی لبنان کے مفاد میں اچھا ہوگا اور صورتحال کی سنگینی کے لئے موزوں بھی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)