شام کے وزیر تیل بسام طعمة نے کہا ہے کہ امریکہ کی سخت پابندیوں کے نتیجے میں شام کو پٹرول کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسی کی وجہ سے ایندھن کی درآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں اور یہ جنگ میں تباہ حال ملک کی معیشت کو متاثر کرنے والا سب سے نقصان دہ بحران ہے۔
طعمة نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ "سیزر ایکٹ" جو امریکہ کی انتہائی سخت پابندیاں ہے گزشتہ جون میں نافذ ہوا ہے اور اس کی بنیاد پر غیر ملکی کمپنیاں دمشق کے ساتھ معاملات نہیں کر سکتی ہیں جس کی وجہ سے بہت ساری ٹرکیں کھڑی ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 30 محرم الحرام 1442 ہجرى - 18 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15270]