کورونا کے 30 ملین متاثرین ہیں

کورونا وائرس سے ایک متاثر فرد کو جنوبی افریقہ میں دفن کیا گیا ہے
کورونا وائرس سے ایک متاثر فرد کو جنوبی افریقہ میں دفن کیا گیا ہے
TT

کورونا کے 30 ملین متاثرین ہیں

کورونا وائرس سے ایک متاثر فرد کو جنوبی افریقہ میں دفن کیا گیا ہے
کورونا وائرس سے ایک متاثر فرد کو جنوبی افریقہ میں دفن کیا گیا ہے
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ملین تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے اموات کی تعداد ایک ملین کے قریب ہے اور یہ معلومات 2019 کے آخر میں چین میں اس وائرس کے ظاہر ہونے اور اس کا اثر پوری دنیا میں پھیلنے کے بعد کی ہے۔

ماسکو میں روسی اسٹیٹ ریسرچ سنٹر "وکٹر" نے کورونا کے دوسرے روسی ویکسین کے لئے کلینیکل ٹرائلز کے پہلے مرحلے کی تکمیل کی تصدیق کردی ہے اور انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ ویکسین کی تاثیر کو یقینی بنانے کے عمل کے حصے کے طور پر مرکز کے اندر ہونے والے تجربات میں تین ہزار سے زیادہ رضا کار حصہ لیں گے۔

دوسری طرف انتخابی مقابلہ میں ٹیکے لگانے کے لئے تاریخ اور وقت کے حوالے سے امریکہ میں تنازعہ کھڑا ہو گيا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 30 محرم الحرام 1442 ہجرى - 18 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15270]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]