گزشتہ روز شامی حزب اختلاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا شہر کے جنوب مشرق میں واقع ایک حکومتی چوکی نے ترک فوجی گاڑیوں پر میزائل کے گولے داغے ہیں جس کے نتیجے میں ایک تو جل گیا اور دوسرے کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترک فوجی شدید زخمی نہیں ہوئے ہیں اور دوسری گاڑیوں نے میزائل حملوں سے بچتے ہوئے دوسرا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے اور اسی وقت ادلب کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کا ایک فوجی قافلہ کل کچھ بکتر بند گاڑیوں میں فوجیوں کو لیکر اور دیگر میں رسد کے سامان کو لیکر جنوبی دیہی علاقوں میں ترکی کی پوزیشن کی طرف گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 صفر المظفر 1442 ہجرى - 19 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15271]