یورپ تنہائی کی طرف لوٹنے کے قریب ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2521406/%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE-%D8%AA%D9%86%DB%81%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D9%84%D9%88%D9%B9%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8-%DB%81%DB%92
کل فرانس کے شہر نائس میں خون عطیہ کرنے والے مرکز کا افتتاح کئے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف بی)
یورپ "کورونا" وائرس کے دوبارہ پھیلنے کی وجہ سے آخری دفاعی لائن کے طور پر صحت کی تنہائی کو نافذ کرنے کے قریب ہے کیونکہ اس کے ممالک کو دوسری لہر کا خطرہ لاحق ہے جبکہ دنیا میں کل وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ملین اور 219 ہزار تک پہنچ گئی اور اس کے متاثرین 900 ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔
"ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن" نے یورپ میں وبائی امراض کے خراب ہونے کے نتائج سے متعلق اپنی انتباہات کی سطح کو بلند کرتے ہوئے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کو قابو سے باہر ہونے سے بچنے اور گزشتہ موسم بہار کے منظر نامے کی تکرار کو روکنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]