روس اور ایران کو روکنے کے لئے مشرقی شام میں امریکی کمک

شمال مشرقی شام میں ایک امریکی گاڑی دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
شمال مشرقی شام میں ایک امریکی گاڑی دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
TT

روس اور ایران کو روکنے کے لئے مشرقی شام میں امریکی کمک

شمال مشرقی شام میں ایک امریکی گاڑی دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
شمال مشرقی شام میں ایک امریکی گاڑی دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
فرات کے مشرق میں حالیہ ہفتوں کے دوران فوجی جھڑپ ہونے کے بعد امریکہ نے روس اور ایران کو روکنے کے لئے شمال مشرقی شام میں اپنی گاڑیوں اور فورسز کی تعداد کو مستحکم کیا ہے۔

ایسوسی ایڈ پریس نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک ترجمان بل اربن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے داعش کو شکست دینے کی جنگ میں امریکی اور اتحادی افواج کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لئے ریڈار سسٹم بھیجا اور خطے میں جنگی طیاروں کے گشت کو بڑھایا ہے۔

امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے اتحادی فوج کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد کے لئے "بریڈلی" جنگی گاڑیاں، "سینٹینیل" راڈار اور زمینی فوج تعینات کی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 03 صفر المظفر 1442 ہجرى - 20 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15272]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]