"اسنیپ بیک" کی وجہ سے ایران کے سلسلہ میں امریکہ اور یورپ کے درمیان سخت دوری

پرسو امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو برازیل پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
پرسو امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو برازیل پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کے لئے "اسنیپ بیک" میکانزم کے نافذ ہونے کے اعلان کے بعد امریکہ اور یوروپ کے درمیان دوری بڑھ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جوہری پابندیاں جوہری معاہدہ کے تحت (2015 میں) ہٹا دی گئیں تھیں لیکن وہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں ایک بار پھر عمل میں آگئی ہیں اور ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کے خلاف سخت نتائج سے آگاہ کیا ہے جبکہ واشنگٹن کے اتحادی ممالک سمیت متعدد ممالک نے کہا ہے کہ اس طریقہ کار میں قانونی بنیاد کا فقدان ہے کیونکہ واشنگٹن یکطرفہ طور پر 2018 میں معاہدہ سے دستبردار ہوا ہے۔

تین یورپی ممالک (فرانس، برطانیہ اور جرمنی) جنہوں نے 2015 کے معاہدے پر دستخط کیے تھے انہوں نے کل ایک مشترکہ بیان میں تصدیق کیا ہے کہ امریکی اقدام کا کوئی قانونی اثر نہیں ہونے کو ہے۔(۔۔۔)

پیر 04 صفر المظفر 1442 ہجرى - 21 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15273]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]