جنگ بندی کے بعد سے ادلب پر سب سے سخت حملہ

اس حملہ کے بعد اٹھتے ہوئے دھویں کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ گذزشتہ روز روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے دیہی علاقوں میں سے ایک علاقے پر حملہ کیا ہے (اے ایف بی)

TT

اتوار کے روز روسی طیاروں نے شمال مغربی شام پر بمباری کی ہے جبکہ چھ ماہ قبل ترک - روس معاہدہ کے نتیجے میں بڑے جنگی کارروائیوں کے خاتمہ کے بعد یہ سب سے سخت حملہ تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے گواہوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگی طیاروں نے ادلب کے مغربی مضافات میں بمباری کی ہے اور یہ بھی کہا کہ جنوبی ادلب کے علاقے جبل الزاوية کو شامی فوج کے قریبی مقامات سے توپ خانے کے ذریعہ بھاری بمباری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ ترک فوج کا ایک قافلہ جس میں کم سے کم 15 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں رات کو كفر لوسين سرحدی گزرگاہ سے ادلب دیہی علاقوں میں ایک مرکزی اڈے کی طرف شام میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔(۔۔۔)

پیر 04 صفر المظفر 1442 ہجرى - 21 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15273]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]