پاکستان: 264 افراد کے ہلاک ہونے کا سبب بننے والے دو افراد کو پھانسی دی گئی https://urdu.aawsat.com/home/article/2524996/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-264-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%A8%D8%A8-%D8%A8%D9%86%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%D8%AF%D9%88-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%D9%BE%DA%BE%D8%A7%D9%86%D8%B3%DB%8C-%D8%AF%DB%8C-%DA%AF%D8%A6%DB%8C
پاکستان: 264 افراد کے ہلاک ہونے کا سبب بننے والے دو افراد کو پھانسی دی گئی
جس فیکٹری میں آگ لگی ہے اس کے باہر ایک شخص کو پیدل چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ہی بی اے)
اسلام آباد: «الشرق الاوسط آن لائن»
TT
TT
پاکستان: 264 افراد کے ہلاک ہونے کا سبب بننے والے دو افراد کو پھانسی دی گئی
جس فیکٹری میں آگ لگی ہے اس کے باہر ایک شخص کو پیدل چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ہی بی اے)
جنوبی پاکستان کے شہر کراچی میں 2012 میں ملبوسات کی ایک ایسی فیکٹری میں آتش زنی کے الزام میں دو افراد کو آج منگل کے دن موت کی سزا سنائی گئی ہے جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے اور عدالت کے مطابق ان دونوں ملزمان نے 11 ستمبر 2012 کو علی انٹرپرائزز فیکٹری میں آگ لگادی تھی کیونکہ اس کے مالکان نے رشوت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
پاکستان کے سب سے بڑے اس شہر کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے مطابق ان دونوں افراد کو پھانسی دی جائے گی جہاں 20 ملین سے زائد افراد آباد ہیں اور پبلک پراسیکیوٹر ساجد محمود شیخ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ عدالت نے 264 لوگوں کو قتل کرنے کے الزام میں انہیں سزائے موت سنائی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ یہ سزاء انتہائی مناسب ہیں۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)