خادم حرمین نے ایران کو بین الاقوامی سطح پر روکنے کا کیا مطالبہ

شاہ سلمان کو کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
شاہ سلمان کو کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عالمی برادری سے خطے میں ایران کی پالیسیوں کی روک تھام کے لئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے گزشتہ روز اپنے خطاب میں ایک جامع حل اور ایک مستحکم بین الاقوامی پوزیشن کا مطالبہ کیا ہے جو ایران کو اس کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے، اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی نشوونما، اس کے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اس کی دہشت گردی کی کاروائیوں سے روک سکے۔

شاہ سلمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب اپنی قومی سلامتی کے دفاع میں غفلت نہیں کرے گا اور وہ اس وقت تک برادر یمنی عوام کو ترک نہیں کرے گا جب تک کہ وہ اپنی مکمل خودمختاری اور ایرانی تسلط سے آزادی حاصل کرلے۔

خادم حرمین شریفین نے تان مام تر کوششوں کی حمایت پر زور دیا ہے جس کا مقصد امن عمل کو اس طرح آگے بڑھانا ہے جس سے عرب اسرائیل تنازعہ کے ایک جامع اور منصفانہ حل تک پہنچنے کی ضمانت دی جاسکے اور اس سے برادرانہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق حاصل ہو سکیں۔(۔۔۔)

جمعرات 7 صفر المظفر 1442 ہجرى - 24 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15276]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]