کرونا کی وجہ سے مزدوروں پر 3.5 کھرب ڈالر کی لاگتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2527281/%DA%A9%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B2%D8%AF%D9%88%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-35-%DA%A9%DA%BE%D8%B1%D8%A8-%DA%88%D8%A7%D9%84%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D9%84%D8%A7%DA%AF%D8%AA
بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق سال کے آغاز سے عالمی ملازمت کی آمدنی میں 10.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے (رائٹرز)
جنیوا۔ واشنگٹن: "الشرق الاوسط"
TT
TT
کرونا کی وجہ سے مزدوروں پر 3.5 کھرب ڈالر کی لاگت
بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق سال کے آغاز سے عالمی ملازمت کی آمدنی میں 10.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے (رائٹرز)
ایسے وقت میں جب کرونا کے کیسوں کی تعداد دنیا بھر میں 32 ملین افراد ہو گئی ہے اور اموات ایک ملین کی دہلیز پر پہنچ رہی ہیں بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے کل انکشاف کیا ہے کہ اس وبا نے مزدوروں کی آمدنی پر بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور یہ نقصان 3 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
تنظیم نے جنیوا کی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تخمینے بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال کے پہلے تین سہ ماہیوں کی مدت کے مقابلے اس سال عالمی مزدوری کی آمدنی میں 10.7 فیصد یعنی 3.5 ٹریلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس اعداد وشمار میں سرکاری اقدامات کے ذریعہ فراہم کردہ آمدنی شامل نہیں ہیں۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]