عرب وزرائے ماحولیات نے صافر کی تباہی کو روکنے کے لئے فوری کوشش کرنے کا کیا مطالبہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2527301/%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%AD%D9%88%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%D9%86%DB%92-%D8%B5%D8%A7%D9%81%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%A8%D8%A7%DB%81%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%88%DA%A9%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7
عرب وزرائے ماحولیات نے صافر کی تباہی کو روکنے کے لئے فوری کوشش کرنے کا کیا مطالبہ
جدة: اسماء الغابری
TT
TT
عرب وزرائے ماحولیات نے صافر کی تباہی کو روکنے کے لئے فوری کوشش کرنے کا کیا مطالبہ
عرب کونسل کے وزیروں نے بحیرہ احمر کے ساحل پر تیرتے ہوئے تیل کے ذخیرے کو پہنچنے والی تباہی سے بچنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جو یمنی آئل کمپنی کی ملکیت ہے جبکہ اجلاس میں عرب وزرائے ماحولیات کونسل کے صدر کو ذمہ دار بنایا گیا ہے تاکہ وہ عرب وزرائے خارجہ کونسل کے صدر سے گفتگو کریں تاکہ وہ اس تباہی کے خاتمے کے لئے بہت جلد کاروائی کرنے کے لئے اقوام متحدہ سے گفتگو کریں۔
گزشتہ روز عرب وزراء کونسل نے ماحولیات کے ذمہ داروں سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر تیل نکل باتا ہے تو تیرتا ہوا محفوظ ذخیرہ بحر احمر میں سب سے بڑی ماحولیاتی تباہی ہوگی اور فوری طور پر اس تباہی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)