188 ڈرون اور ایک نیا ہیلی کاپٹر ایرانی پاسداران انقلاب کے بحریہ کے پاس ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2528796/188-%DA%88%D8%B1%D9%88%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%8C%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D9%BE%D9%B9%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%D8%B3%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%86%D9%82%D9%84%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%D8%A7%D8%B3-%DB%81%DB%92
188 ڈرون اور ایک نیا ہیلی کاپٹر ایرانی پاسداران انقلاب کے بحریہ کے پاس ہے
گزشتہ روز ملک کے جنوب میں بندر عباس بندرگاہ کے ایک اڈہ پر موجود نئے ڈرون طیاروں کی تصاویر کو پاسداران انقلاب کے ذریعہ نشر کئے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لندن۔ تہران: "الشرق الاوسط"
TT
TT
188 ڈرون اور ایک نیا ہیلی کاپٹر ایرانی پاسداران انقلاب کے بحریہ کے پاس ہے
گزشتہ روز ملک کے جنوب میں بندر عباس بندرگاہ کے ایک اڈہ پر موجود نئے ڈرون طیاروں کی تصاویر کو پاسداران انقلاب کے ذریعہ نشر کئے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایرانی فوج کے متوازی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس کی بحری یونٹ 188 ڈرون اور ہیلی کاپٹروں سے لیس ہے اور اسی کے ساتھ ہی ایران نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نمٹز کی فضائی تصاویر بھی شائع کی ہے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس کے آسمان پر سے ان تصاویر کو لیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے سرکاری ترجمان صباح نیوز نے اطلاع دی ہے کہ اس کے کمانڈر حسین سلامی حضر نے کل ملک کے جنوب میں واقع صوبہ ہرمزجان کے مرکز بندر عباس بندرگاہ میں 188 ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
پاسداران انقلاب میں نیول یونٹ کے کمانڈر علی رضا ٹینگسیری نے کہا ہے کہ ڈرون فلمیں ریکارڈ کرنے اور سمندر میں طے شدہ اور آگے بڑھتے ہوئے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے فوجی میدان میں تصاویر کھینچنے کے قابل ہیں۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)