"صافر" کے قریب تیل کی دریافت ہونے کے بعد سعودی عرب نے کیا انتباہ

"صافر" کے قریب تیل کی دریافت ہونے کے بعد سعودی عرب نے کیا انتباہ
TT

"صافر" کے قریب تیل کی دریافت ہونے کے بعد سعودی عرب نے کیا انتباہ

"صافر" کے قریب تیل کی دریافت ہونے کے بعد سعودی عرب نے کیا انتباہ
سعودی عرب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حدیدہ بندرگاہ کے مغرب میں تیرتے ہوئے آئل ٹینکر (صافر) کے قریب 50 کلو میٹر دوری پر "تیل کی نئی کھوج ہونے کے بعد متحرک ہو۔

سعودی عرب نے سلامتی کونسل سے اپنی ذمہ داری قبول کرنے اور اقوام متحدہ کے ماہرین کو اس "صافر" ٹینکر تک رسائی کی اجازت دینے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو ایک تباہ کن حالت میں پہنچ چکا ہے اور اس خطرے سے آگاہ کیا ہے جو تیرتے ہوئے تیل کے ذخیرے سے ہونے والی لیک کے ذریعہ سمندر سے متصل ممالک اور بین الاقوامی سمندری نیویگیشن کے لئے ہو سکتا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 8 صفر المظفر 1442 ہجرى - 25 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15277]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]