عمان کے اجلاس میں براہ راست مذاکرات پر زور دیا گیا ہے

اردن کی مہمان نوازی میں مصر، فرانس، جرمنی اور یوروپی یونین کی شرکت کے ساتھ عمان کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
اردن کی مہمان نوازی میں مصر، فرانس، جرمنی اور یوروپی یونین کی شرکت کے ساتھ عمان کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

اردن، مصر، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ اور امن کے لئے یوروپی یونین کے نمائندہ کی موجودگی والے اجلاس میں اسرائیل اور فلسطینیوں سے براہ راست اور سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے امن عمل میں امید کی بحالی کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

وزراء نے کل عمان میں اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امن مذاکرات میں تعطل کا خاتمہ اور سیاسی افق پیدا کرنا لازمی ترجیح ہوگی اور انہوں نے اسرائیل اور فلسطینیوں کو بین الاقوامی قانون اور متفقہ امور کی بنیاد پر یا اقوام متحدہ کے سایہ میں سنجیدہ اور موثر مذاکرات کا آغاز کرنے پر آمادہ کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 8 صفر المظفر 1442 ہجرى - 25 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15277]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]